Tuesday May 7, 2024

علیم خان اِن ٹربل۔!! چیئر مین نیب نے سینئر وزیر کی اُمیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے زور دار جھٹکا دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے لاہور بیورو کے دورہ کے بعد نیب کی بڑی کارروائی، پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کے خلاف غیر قانونی اثاثوں کا ریفرنس منظوری کے لیے ہیڈ کوار ٹر ارسال کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے پنجاب کے سینئر پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ریفرنس منظوری کیلئے ہیڈکوارٹر ارسال کردیا۔ گزشتہ روز چیئرمین نیب کے لاہوربیورو کے دورے پرکمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے ان سے زبانی منظوری حاصل کی ،ذرائع کے مطابق علیم خان کیخلاف 1 ارب 40 کروڑ مالیت کے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ریفرنس میں علیم خان کے نام اندرون و بیرون ملک متعدد اثاثہ جات کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ ان کے دو مبینہ فرنٹ مین عمرفاروق اورعمیر کے ذریعے پارک ویو سوسائٹی میں ہیر پھیر کے شواہد حاصل کئے گئے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق 400 سے 500 متاثرین کے پلاٹوں کو معروف ہائوسنگ سوسائٹی میں منتقلی کرتے ہوئے مزکورہ فرنٹ مین نےعلیم خان کو کروڑوں روپے کا غیرقانونی انداز میں فائدہ پہنچایا۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال نیب نے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں گرفتار کیاا تھا۔ نیب نے عبدالعلیم خان کی 12 زیر تفتیش کمپنیوں کے حوالے سے بھی پوچھا تھا۔ نیب کہا تھا کہ عبدالعلیم خان نے سال 2003 سے سال 2017 تک ایک ارب روپے مالیت کی 35 کمپنیاں بنائیں۔ نیب نے بتایا تھا کہ ملزم اپنی 12 آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے ذرائع بتانے سے قاصر رہے جب کہ نیب نے 12 آف شور کمپنیوں کی تفصیلات عدالت میں جمع کرا دی تھیں۔

FOLLOW US