Saturday May 18, 2024

بریکنگ نیوز: کل 15 ستمبر سے تعلیمی سلسلہ شروع۔۔۔ حکومت نے نیا طریقہ کار اور شیڈول جاری کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) پندرہ ستمبر سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے، سکول کھولنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، بچوں کا فیس ماسک پہنا اور آپس میں معاشرتی فاصلہ قائم رکھنا لازمی ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کےسکول کل سے کھل جائیں گے، سکولوں کو ڈس انفیکٹ کرنےکے ساتھ کاڑ کباڑ بھی ٹھکانے لگادیا گیا، نہم ، دہم جماعت سمیت کالجز اور یونیورسٹیز کو پندرہ ستمبر سے کھول دیا جائے گا، بچوں کا فیس ماسک پہنا اور آپس میں معاشرتی فاصلہ قائم رکھنا لازمی ہوگا، سکولوں میں بچوں کو ترتیب سے بٹھانے کے لئےشیڈول کلاس رومز کے باہر آویزاں کردیئے گئے ۔

بچوں کا روزانہ کی بنیاد پر بخار چیک کیا جائے گا۔ بچوں کی صحت کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا۔ بچوں کو سکول میں صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے ٹمپریچر گن ، ہینڈ اسنٹائزر اور فیس ماسک بھی خرید لیے گئے۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ کھانسی ،زکام یا بخار کی صورت میں اساتذہ و بچوں کو سکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ فیس ماسک بچے گھر سے لے کرآئیں گے۔آدھے بچے ایک دن اور آدھے اگلے روز آئے گے۔ سکول ایجوکیشن کاکہنا ہے کہ بچوں کو صحت مند ماحوال فراہم کرنا اولین ترجیح ہوگی۔ واضح رہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں کھولنے کے حوالے سے باقاعدہ شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولز صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے ایک بجے چھٹی ہوگی، آدھے بچے ایک روز اور آدھے اگلے روز بلوائے جائیں گے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تعلیمی ادارے کھولنے کے طریقہ کار پر تفصیلی ہدایات جاری کردی۔سکولوں میں صبح کے وقت اسمبلی نہیں ہوا کرے گی اور نہ ہی کھیلں کروائی جائیں گی۔ سرکاری و نجی سکولز کے بچے آدھے ایک روز اور آدھے اگلے روز آئیں گے۔ پہلا گروپ پیر ،بدھ اور جمعہ کو سکول آئے گا جبکہ دوسرا گروپ منگل، جمعرات اور ہفتہ کے روز آیا کرے گا۔مانیٹرینگ ٹیموں کو ایس او پیز اور گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کروائیں گی۔ تعلیمی سال آدھا ہونے کی وجہ سے نصاب کو چالیس فیصد پڑھایا جائے گا۔

FOLLOW US