Tuesday May 14, 2024

عابد علی کے مجرم ہونے میں کوئی شک نہیں ملزم وقار الحسن کے پیش ہونے کے بعد فیاص الحسن چوہان کا نیابیان

لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عابد علی ملزم نہیں مجرم ہے ، جبکہ وقار الحسن کے بارے میں یہ کہا گیا ہےکہ وہ مجرم ہے اس میں تاحال تفتیش جاری ہے، نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ موٹروے زیادتی کیس میں عابد علی کے مجرم ہونے میں کوئی شک نہیں ہے کہ کیونکہ مجرم کا ڈی این اے شواہد کے ساتھ میچ کر گیا ہے جبکہ مجرم وقار الحسن کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں تاہم انکو بھی مجرم قرار دیا جاچکا ہے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ رپورٹس میڈیا میں لیک ہوئیں ملزمان کو بھاگنے میں مدد ملی جبکہ ملزمان کے بارے میں خبر بھی پولیس کی جانب سے لیک کی گئی ہو گی، اس سوال کے جواب میں انھوں نے ٹال مٹول کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ تحقیقات جاری ہیں جلد کوئی واضح پیش رفت سامنے آئے گی ۔ سی سی پی لاہور عمر شیخ کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ عمرشیخ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے جس میں ان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں تحریری جواب طلب کیا گیا ہے، سی سی پی لا ہور عمر شیخ کے بیان کی مذمت کی گئی ہے جبکہ انھوں نے بھی اپنے رویے کی معافی مانگی تھی۔ خیال رہے کہ کہ موٹروے زیادتی کیس میں ملزم عابد علی تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے جبکہ ملزم عابد کی بیٹی کو اس کے علاقہ فورٹ آباد سے گرفتار کی گئی تھی ، جبکہ نامزد ملزم وقار الحسن نے سی آئی اے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں ازخود گرفتاری دی ہے اور صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ملزمان خلاف جیوفینسنگ کی گئی تھی جس کے بعد ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے گئے متاثرہ خاتون کے کپڑوں سے ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے گئے جسکے بعد انہیں ملزم نامزد کیا گیا تھا

FOLLOW US