اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے عبداللہ خاقان عباسی کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے روک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے عبداللہ خاقان عباسی کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے روک دیا گیا۔ عبداللہ خاقان عباسی کو ایف آئی اے امیگریشن نے آف لوڈ کیا۔ امیگریشن کے دوران عبداللہ خاقان عباسی کا نام اسٹاپ لسٹ میں پایا گیا۔عبداللہ خاقان عباسی کا نام نیب کی اسپتال لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے آف لوڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ اس وقت شاہد خاقان عباسی پر بھی کیس چل رہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ضمنی ریفرنس چل رہا ہے۔نیب نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی یو اے ای میں قائم کمپنی سے پیسے وصول کرتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے ایل این جی سکینڈل میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ضمنی ریفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ شاہد خاقان متحدہ عرب امارات میں قائم ٹرینٹی کمپنی سے پیسے وصول کرتے رہے،اور یو اے ای حکومت نے رقم منتقلی کے ثبوت نیب کو فراہم کر دئیے ہیں۔ سٹیٹ بینک نے بھی رقوم کی منتقلی کی تصدیق کی ہے۔نیب کی جانب سے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر ایل این جی سکینڈل کے ضمنی ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں قائم ٹرینٹی کمپنی بھارت میں قائم سدھارت پرائیوٹ لمیٹڈ کے ساتھ کام کرتی ہے۔ متحدہ عرب امارات سے 5 لاکھ 38 ہزار 895 ڈالر شاہد خاقان عباسی کے اکاؤنٹ منتقل ہوئے اور یہ رقم مشرق بینک دبئی سے 3 اقساط میں منتقل ہوئی،ریفرنس میں کہا گیا کہ رقوم کی منتقلی کس مد میں ہوئی اس پر شاہد خاقان وضاحت دینے میں ناکام رہے۔