Friday May 17, 2024

سانحہ گجر پورہ کی متاثرہ خاتون بہت دلبرداشتہ ہے، اہل خانہ سے بار بار کہتی ہے کہ میری زندگی ختم ہوگئی مجھے مار دو

لاہور(ویب ڈیسک) خاتون صحافی فریحہ ادریس کا بتانا ہے کہ سانحہ گجر پورہ کی متاثرہ خاتون بہت دلبرداشتہ ہے، اہل خانہ سے بار بار کہتی ہے کہ میری زندگی ختم ہوگئی مجھے مار دو، بچے بھی شدید صدمے کی حالت میں ہیں، پورے خاندان کیلئے مشکل وقت ہے لیکن متاثرہ خاتون کو سنبھالنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر خاتون صحافی اور اینکرپرسن فریحہ ادریس کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے لاہور موٹروے پر زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون سے گفتگو کی ہے۔

فریحہ ادریس کا بتانا ہے کہ متاثرہ خاتون اور ان کے بچے اس وقت شدید صدمے کی حالت میں ہیں۔ خاتون کے اہل خانہ کیلئے بھی یہ وقت بہت مشکل ہے۔
خاتون بار بار اپنے اہل خانہ سے کہتی ہیں کہ ان کی زندگی اب ختم ہو گئی ہے وہ زندہ نہیں رہنا چاہتیں انہیں مار دیا جائے۔ جبکہ بچے بھی اب تک صدمے کی حالت سے نہیں نکل سکے۔ فریحہ ادریس کا مزید بتانا ہے کہ متاثرہ خاتون نے واقعے کی تفصیلات کے حوالے سے بتایا ہے کہ موٹروے پر جب ان کی گاڑی کا پٹرول ختم ہوا تو اس کے بعد انہوں نے فوری موٹروے پولیس سے رابطہ کیا۔ رابطہ کیے جانے کے ایک گھنٹے تک وہ انتظار کرتی رہیں اور کوئی ان کی مدد کیلئے نہیں آیا۔ پھر اسی دوران اچانک وہاں ڈاکو نمودار ہوئے اور گاڑی پر حملہ کر دیا۔ خاتون کا مزید بتانا ہے کہ ڈاکووں نے انہیں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ وہ اپنے بچوں کو مسلسل دلاسہ دے رہی تھیں اور ساتھ ساتھ دعائیں بھی پڑھتی جا رہی تھیں۔

FOLLOW US