Friday May 17, 2024

وفاقی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی، ایک دھڑا سی سی پی او کا حامی دوسرا مخالف ہو گیا ، خاتون سے زیادتی کے بارے میں سی سی پی او کے بیان پر وزراء دو دھڑوں میں بٹ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سی سی پی او لاہور کی طرف سے زیادتی کا شکار خاتون کے حوالے سے متنازعہ بیان پر وفاقی کابینہ کے اندر پھوٹ پڑ گئی، ایک طرف اسد عمر کا کہنا ہے کہ سی سی پی او کا بیان نا مناسب ضرور ہے لیکن غیر قانونی نہیں اس لیے ان کے خلاف کارروائی نہیں ی جا سکتی، ان کے اس مؤقف کی حمایت مشیر داخلہ شہزاد اکبر بھی کرتے ہیں لیکن وفاقی کابینہ کی سینئر رکن شیریں مزاری سی سی پی او لاہور پر برس پڑیں۔ انہوں نے سی سی پی او کی طرف سے متنازعہ بیان پر شدید غصے کا اظہار کیا،

ان کا کہنا تھا کہ ایک افسر کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون پر سوالات اٹھانا ناقابلِ قبول ہے، یہ بیان خود اس خاتون پر الزام لگانے جیسا ہے۔ ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ناقابل قبول ہے کہ ایک افسر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون پر سوالات اٹھائے۔ اپنے ٹوئیٹ میں ان کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا بیان خود زیادتی کا شکار اس خاتون پر الزام لگانے کے مترادف ہے۔

FOLLOW US