Tuesday January 21, 2025

جنسی درندوں کو کیمیائی معدنیات سے آختہ کاری کی سزا دی جائے سینیٹر فیصل جاوید کی زیادتی کے مجرموں کیلئے عبرت ناک سزا کی تجویز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹر فیصل جاوید نے زیادتی کیس کے مجرموں کے لئے عبرت ناک سزائیں تجویز کر دی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ بچوں اور عورتوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آختہ کاری کا قانون بنایا جائے۔تمام جماعتیں اکٹھی ہو اور ان درندوں کے لیے قانون سازی کی جائے۔فیصل جاوید نے کہا کہ انسانی حقوق کو صرف انسانوں کے لیے ہوتے ہیں۔ ان معصوم بچوں اور متاثرہ خاتون کی عزت و تکریم کا کیا ہوگا۔کیا اس کرب کا اندازہ ممکن ہے جس سے خاتون کا بچہ گزرتا ہے۔کیا بچوں اور خواتین پر دست درازی حیوانیت ظلم اور درندگی نہیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی عصمتوں پر ہاتھ ڈالنے والے انسان نہیں ہیں۔یہ لوگ ہر پہلو سے درندے ہیں جو عبرتناک سزا کے مستحق ہیں۔

زینب الرٹ بل کا نفاذ بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے حکومت زینب الرٹ بل کے فوری نفاذ کے لیے اقدامات کرے۔ فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حقوق صرف انسانوں کے لیے ہوتے ہیں، خواتین بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزمان انسان نہیں ہوتے۔ ان جانوروں کو سخت سزا ملنی چاہیے۔فیصل جاوید نے کہا کہ ان درندوں کو کیمیائی معدنیات سے آختہ کاری کی سزا دینی چاہیے۔ہم سب کو اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا کہ درندوں کے لیے یہ قانون لائیں۔ اس کا نفاذ بہت ضروری ہے۔۔واضح رہے دو روز قبل سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے خاتون موٹروے پر زیادتی کا نشانہ بن گئی تھی۔اں ملزمان نقدی اور زیورات لوٹنے کے بعد خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگئے ، پولیس کی طرف سے معاملے پر تفتیش جاری ہے، سی آئی اے اور انوسٹی گیشن پولیس تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی ، پولیس نے ریکارڈ یافتہ افراد کو بھی شامل تفتیش کرکے جلد اصل ملزمان کی گرفتاری کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

FOLLOW US