Tuesday January 21, 2025

بھارت ہجرت کرنے والا ہندو خاندان واپس پاکستان لوٹ آیا مودی کے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) بھارت ہجرت کرنے والا ہندو خاندان واپس پاکستان آگیا ۔ اس حوالے سے موصول ہوانے والی تفصیلات کے مطابق مودی حکومت کے دلفریب جھانسے میں آکر بھارت ہجرت کرنے والا ایک ہندو خاندان واپس پاکستان آگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ 14 افراد پر مشتمل ہند و خاندان بھارت سے واہگہ کے راستے پاکستان پہنچا جہاں سے انہیں سندھ میں ان کے آبائی علاقے گھوٹکی روانہ کردیا گیا ۔ پاکستان واپسی پر خاندان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بھارت میں انہیں جھونپڑیوں میں رہنا پڑا ، کسمپرسی کی زندگی چھوڑ کر واپس اپنے وطن آ گئےہیں ۔ خاندان کے مطابق بھارتی میں مودی حکومت کی طرف سے انہیں سبز باغ دکھائے گئے ،

خوشحال زندگی کی خواہش پر انہوں نے بھارت ہجرت کی لیکن وہاں پہنچے تو بھارتی حکومت کے تمام وعدے جھوٹے نکلے ، بھارت میں جھونپڑیوں میں رہ رہے تھے جہاں ہمارے حالات بہتر نہیں تھے۔ ہندو خاندان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں ہماری زندگی بھارت سے کہیں زیادہ بہتر تھی ، اسی لیے ہم واپس آکر خوش ہیں جبکہ بھارت جانے والے کئی اورخاندان بھی پاکستان واپس آرہے ہیں۔ دوسری طرف گذشتہ ماہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور میں ایک ہی خاندان کے 11 پاکستانی تارکین وطن گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے ۔ اس حوالے سے دفتر خارجہ میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ اس معاملے پر متاثرہ خاندان کے ایک فرد کی بیٹی شری متی مکھی نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے ان کے خاندان کو پاکستان مخالف ایجنٹ بننے کا کہا لیکن انکار پر انہیں قتل کردیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی پالیسیاں علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں، بھارت کو بارہا 11 پاکستانی ہندوں کی پرسرارموت کی تحقیقات سے آگاہ کرنے کو کہا ہے تاہم تاحال پاکستان کو کسی قسم کی تحقیقات سے آگاہ نہیں کیا گیا ۔

FOLLOW US