لاہور (ویب ڈیسک) موٹروے پرخاتون سےزیادتی کے خلاف خواتین سڑکوں پرنکل آئیں، جماعت اسلامی خواتین ونگ نے پریس کلب کے باہرمظاہرہ کیا ہے۔خواتین مظاہرین نے عورت کو تحفظ دو کے نعرے بھی بلند کیے۔خواتین کا کہنا تھا کہ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کی مذمت کرتی ہیں۔ملک میں عورت کو مکمل تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ادارے خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامنظر آتے ہیں،خواتین کی جانب سے سی سی ہی او لاہور کے بیان کی بھی مذمت کی گئی۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی سی سی پی او لاہور کے زیادتی کا شکار خاتون سے متعلق متنازعہ بیان کی مذمت کی ہے۔
عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ناقابل قبول ہے کہ ایک افسر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون پر سوالات اٹھائے۔ اپنے ٹوئیٹ میں ان کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا بیان خود زیادتی کا شکار اس خاتون پر الزام لگانے کے مترادف ہے۔دوسری جانب سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر دیکھا جارہا ہے کہ عوام کی طرف سے ناصرف واقعے کی شدید مذمت کی جارہی ہے بلکہ مطالبہ بھی سامنے آرہا ہے کہ زیادتی کا نشانہ بنانے والوں کو سر عام پھانسی دی جائے تاکہ معاشرے میں ناسور کی طرح پھیلنے والی اس گندگی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کیا جاسکے، عوام کی طرف سے یہ مطالبہ اس لیے بھی زور پکڑ رہا ہے کیونکہ ماضی میں بھی اس طرح کے کئی واقعات ہوچکے ہیں جہاں ناصرف خواتین بلکہ معصوم بچوں اور ننھی کلیوں کو بھی درندہ صفت لوگ اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔
ٹویٹر پر بننے والے مختلف ٹرینڈز میں عوام کے جذبات کی ایک جھلک ان پیغامات میں دیکھی جاسکتی ہے ۔
انسانیت مر رھی ھے انسانی حقوق کی رکھوالی کرنے والے سو رھے ھیں جناب وزیراعظم صاحب برائے مہربانی یہ محترمہ شیریں مزاری اس وزارت کے اہل نہیں ھیں ان سے یہ وزارت واپس لی جائے #PublicHangingOfRapists pic.twitter.com/RE7mq6rYaS
— عادل🇵🇰♥️(pti) (@smart9880) September 10, 2020