Tuesday January 21, 2025

ممکن ہے خاتون ’فرانس‘ نہیں بلکہ ’ریاست ِمدینہ ‘سمجھ کر باہر نکلی ہو سی سی پی او کی بجائے نظام بدلنے کا مطالبہ سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) معروف اینکر پرسن سید اقرارالحسن کی طرف سے بھی سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو شدید تنقدید کا نشانہ بنایا گیا ۔ سماجی رابطوں لکی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ خاتون کو رات بارہ بجے کے بعد کسی ایمرجنسی میں بھی باہر نکلنا پڑ سکتا ہے ، پٹرول پورا بھی ہو تو بھی گاڑی خراب ہو سکتی ہے ، عام شہری جی ٹی روڈ سے زیادہ موٹر وے اور لاہور رنگ روڈ کو محفوظ سمجھتا ہے ۔ سی سی پی او صاحب !! ممکن ہے فرانس نہیں، خاتون ریاستِ مدینہ سمجھ کر باہر نکلی ہو ۔

ایک اور ٹویٹر پیغام میں سید اقرارالحسن نے لکھا کہ سرِعام پھانسی دینی ہے تو پہلے اِس نظام کو دیجئے جہاں تھانے اور عدالت میں زیادتی کا شکار حوا کی بیٹی کے کپڑے گندے سوالوں اور غلیظ نگاہوں سے بار بار اُتارے جاتے ہیں ۔ میں تو سی سی پی او کو ہٹانے کا مطالبہ بھی نہیں کر رہا۔ اس سے کیا ہو گا؟ یہ نہ سہی ان جیسا کوئی اور سہی۔ نظام بدلئے واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے سے متعلق کہنا تھا کہ خاتون ساڑھے 12 بجے ڈیفینس سے گجرانوالہ کے لیے نکلیں ۔ میں حیران ہوں کہ 3 بچوں کی والدہ اتنی رات کو اکیلے سفر پر نکل رہی ہیں۔اگر آپ ڈیفینس سے نکلی ہیں تو پھر جہاں آبادی ہے وہاں چلی جاتی۔

اگر آپ اس طرف سے نکلی ہیں تو کم از کم گاڑی کا پٹرول چیک کر لیتیں۔سی سی پی او نے مزید کہا کہ جیسے ہی خاتون نے ٹول پلازہ کراس کیا تو زرا آگے جا کے ان کی گاڑی میں پٹرول ختم ہو گیا۔رات کے بجے ان کی گاڑی سے پڑول ختم ہو گیا۔جس کے بعد یہ واردات ہوئی،اس کے بعد خاتون نے 15پر کال کرنے کی بجائے بھائی کو کال کی۔ہمارے پاس اطلاع رات کو 3 بج کر 5منٹ پر آئی۔ایک شخص نے دیکھا کہ دو لوگ خاتون کو گاڑی سے زبردستی نکال رہے ہیں،ہماری ٹیم 25منٹ کے اندر پہنچی لیکن بدقسمتی سے تب تک یہ واقعہ رونما ہو چکا تھا۔ہم نے پوری طور پر فرانزک ٹیم کو بلایا۔ سی سی پی او عمرشیخ نے مزید کہا کہ جلد معاملے کی تہہ تک جائیں گے ۔

FOLLOW US