Sunday May 19, 2024

کروڑوں نوکریوں کا وعدہ پورا کرنے وقت آپہنچا،پہلے مرحلے میں 10 لاکھ سےزائد نوکریاں دینے کی تیاری مکمل

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں دس لاکھ سے زائد نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیںگی۔بدھ کی سہ پہر راولپنڈی میں چیک تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنا اور ہنر مند افراد کو روزگار

فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں ایک ارب روپے سے زائد کی تقسیم میں اہلیت اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس میں روزگار کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کی پندرہ تاریخ سے تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے کے بعد پچاس ہزار نوجوانوں کو تعلیمی اور تربیتی مراکز میں تربیت دی جائیگی۔

FOLLOW US