Thursday May 9, 2024

کپتان کا وژن کامیاب۔۔!! معروف عالمی کمپنی ’’ہواوے‘‘ نے پاکستان کیلئے شاندار اعلان کر دیا، بڑی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے ذریعے حکومتی معاملات میں شفافیت، بہتر گورننس کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار چینی کمپنی ہواوے کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا، چینی ٹیکنالوجی کمپنی کے مشرق وسطیٰ کے صدر نے اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق بھی شریک تھے جبکہ ہواوے پاکستان کے سی ای او کوئنگ مینگ سمیت اہم عہدیدار اس ملاقات میں شریک ہوئے۔

ہواوے کی جانب سے وزیر اعظم کو آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ہواوے ایک ہزار پاکستانی سرکاری ملازمین کو آئی ٹی شعبے میں تربیت فراہم کرے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن سے ہواوے کے نمائندوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی کے ذریعے حکومتی معاملات میں شفافیت اور بہتر گورننس کی جاسکتی ہے۔

FOLLOW US