Saturday May 18, 2024

بین الصوبائی وزارائے تعلیم کے اجلاس میں اہم فیصلہ تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) یونیورسٹیز اور کالجز 15 ستمبر سےکھولنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں تمام صوبوں کا اتفاق ہوا۔تمام صوبوں نے یونیورسٹیز اور کالجز 15 ستمبر سے کھولنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ نویں سے 12 ویں جماعت تک تعلیمی ادارے بھی 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بڑی کلاسز کھولنے کے بعد کورونا کیسز کو مانیٹر کیا جائے گا۔تعلمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری این سی او سی دے گا۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں سے منسلک ہاسٹل کھولنے سے متعلق بھی غور کیا گیا۔ چھٹی سے آٹھویں جماعت کو ایک ہفتے بعد کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چھٹی سے آٹھویں جماعت کو ایک ہفتے بعد کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں پہلی سے پانچویں تک کی جماعتیں کھولنے کا فیصلہ بھی ایک ہفتہ تک صورتحال کو مانیٹر کرنے کے بعد کیا جائے گا۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں یکساں نصاب تعلیم کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے گی ، مختصر اکیڈمک سلیبس اور 2021 میں امتحانات کا انعقاد ایجنڈے میں شامل ہے ، وزرائے تعلیم کے اجلاس میں یکساں نصاب تعلیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا جس کے بعد تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق سفارشارت قومی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کا حتمی فیصلہ پیر کو کیا جائے گا، 15ستمبر سے تعلیمی سرگرمیوں کا مرحلہ وار آغا زکیا جائے گا، ایک ہفتے بعد پرائمری کلاسز کے آغاز کا بھی ارادہ ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے پیر کو تمام صوبوں کے وزراء تعلیم کا اجلاس ہوگا جس میں 15ستمبر سے تعلیمی سرگرمیوں کا مرحلہ وار آغا زکرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ایک ہفتے بعد پرائمری کلاسز کے آغاز کا بھی ارادہ ہے۔ ایس او پیز کے مطابق طالب علموں کا ماسک پہننا لازم ہوگا۔ شفقت محمود نے کہا کہ ایک دن کلاس کے آدھے طالبعلم آئیں اور اگلے دن دوسرے، سماجی فاصلہ رکھنے سے بچوں میں جراثیم کی منتقلی نہیں ہوسکے گی۔ شفقت محمود نے کہا کہ اگلے سال مارچ 2021 میں پہلی جماعت سے پرائمری تک یکساں تعلیمی نصاب نافذ ہوجائے گا ،یہ ایلیٹ انگلش میڈیم، کم فیس والے نجی اسکولوں سمیت مدارس اور تمام اسکولوں میں نافذ ہوگا۔

FOLLOW US