Friday May 3, 2024

شیخ رشید نے اب تک شادی کیوں نہیں کی، اہم ترین راز کب افشاں کیا جائے گا؟

لاہور (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ شیخ رشید جب بوڑھے ہوکرشادی نہ کرنے کا راز بتائیں گے، میرا خیال ہے کہ جب یہ اگلی کتاب لکھیں گے ، جب کافی ضعیف ہوجائیں گے پھر بتائیں گے کہ شادی کیوں نہیں کی؟میں سیاست سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد ہی کتاب لکھوں گا۔لاہور میں شیخ رشید کی کتاب لال حویلی سے اقوام متحدہ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے چھ سالوں میں بہت ساری کتاب رونمائی کی تقریبات میں حصہ لیا لیکن اتنے لوگ کسی جگہ نہیں دیکھے، میں بتانا چاہتا ہوں کہ چالیس قبل مجھے شیخ رشید سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا،

شیخ رشید نے کہا کہ آپ نے پاکستان کی سیاست میں آنا ہے، اس کی پیشگوئی کو سراہتا ہوں،ان کی بہت ساری پیشگوئیاں جلد ثابت ہوتی ہیں، کچھ کیلئے وقت لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کہیں یہ بات نظر نہیں آئی کہ میں نے شادی کیوں نہیں کی، میرا خیال ہے کہ جب یہ اگلی کتاب لکھیں گے ، جب کافی ضعیف ہوجائیں گے پھر بتائیں گے کہ شادی کیوں نہیں کی؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا غریب آدمی جتنا پاکستان کے ساتھ وفادار ہے اور ایماندار ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ اخوت فاؤنڈیشن غریبوں کو قرضہ حسنہ دیتی ہے ان کی واپسی 100فیصد ہے، اس سے اندازہ لگا لیں وہ غربت کے باوجود مشقت کرتے ہیں۔ شیخ رشید نے آج چھ ستمبر کو کتاب لانچ کی، ہم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں ان کی قربانیوں کی وجہ سے ہم آزادی کی سانس لے رہے ہیں۔ ہم نے کتاب کو پڑھنا چھوڑ دیا ہے، دنیا میں وہی لوگ کامیاب ہیں جو کتابوں کو پڑھتے ہیں۔ میں کوشش کروں گا یہ کتاب تمام یونیورسٹیوں میں رکھی جائے۔دنیا کا سب سے بڑا جم پاکستان میں کھل رہا ہے، پاکستان میں غیرملکی سرمایہ آنا شروع ہوگئی ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ اللہ پاک نے جتنا مجھے نوازا ہے اتنا کسی بھی سیاستدان کو نہیں نوازا۔ میں غریب نہیں ہوں لیکن غریب پرور ضرور ہوں۔عمران خان کی قیادت میں پاکستان ضرور ترقی کرے گا۔

FOLLOW US