Sunday May 12, 2024

حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے متعلق ٹویٹ پر غریدہ فاروقی ماروی سرمد کی حمایت میں آگئیں، دوٹوک اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے متعلق ٹویٹ پر غریدہ فاروقی نے ماروی سرمد کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اینکر پرسن غرید فاروقی نے اپنی ایک ٹویٹ‌ میں ‌ماروی سرمد کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ماروی سرمد کی حمایت کرتے ہوئے خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے لکھا کہ “‌ماروی جن حالات سے تم گز رہی ہو مجھے سن کر کر بہت افسوس ہوا ۔ ماروی نے کچھ غلط نہیں‌ کیا، میں‌ اس معاملے میں‌ ماروی کے ساتھ کھڑی ہوں ‌اور میری حمایت اس کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ ماروی سرمد نے حضرت عیسیٰ‌ علیہ السلام کے متعلق ایک پوسٹ‌کی تھی جس سے ان کی توہین کا تاثر تھا جس پر پاکستانیوں کی جانب سے شدید مطالبہ کیا گیا تھا کہ ماروی نے توہین کی ہے اس کو گرفتار کیا جائے اور اس پر مقدمہ چلایا جائے اس پر ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر گستاخانہ ٹوئٹ کرنے پر ماروی سرمد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے لاہور کے تھانہ فیصل ٹاؤن میں درخواست دے دی گئی۔ شہری قیس عظیم کی جانب سے وکیل کے ذریعے تھانے میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماروی سرمد نے سوشل میڈیا کے ذریعے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے خلاف گستاخانہ الفاظ استعمال کیے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماروی سرمد کی اس حرکت سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے، لہذا ماروی سرمد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہوگئی ہے، قانون کے مطابق جائزہ لیکر کارروائی کی جائے گی۔

FOLLOW US