Sunday May 5, 2024

یا اللہ! تیری ذات کا کروڑہا مرتبہ شُکر ہے۔۔۔ پاکستان کے اہم ترین شہر سے گیس کے وسیع ذخائر دریافت، پٹرولیم کمپنی کو مسلسل چھٹی کامیابی نصیب ہوگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے ضلع گھوٹکی سندھ میں گیس کی دریافت میں شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ اقبال ویل ون کی کھدائی کا عمل 11جولائی کو مکمل ہوا جبکہ سوئی مین لائم اسٹون فارمیشن میں 1250میٹر کی گہرائی میں ملنے والی کامیابی کے بعد کنوئیں سےپیداواری سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔ ٹیسٹنگ سوئی اپر لائم سٹون اور غازی فارمیشن سے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر(ڈبلیوایچ ایف پی) 396پاونڈ فی مربع انچ (پی ایس آئی) میں 3.127ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ فی دن (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس بذریعہ چوک سائز40/64 واٹر کے 79 بیرل فی دن (بی پی ڈی)پر انجام دیگی،

اقبال ویل ون پریہ مسلسل چھٹی کامیابی ہے۔ ملک کے لیے ایک اور خوشخبری خبر آئی ہے کہ ماڑی پٹرولیم کمپنی نے ڈھرکی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے ہیں۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈھرکی میں یہ ماڑی پٹرولیم کمپنی کی مسلسل چھٹی دریافت ہے۔ اعلامیے کےمطابق گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے یومیہ 31 لاکھ 27 ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہوسکے گی۔ اعلامیے کے مطابق گیس کی دریافت کے لیے کنویں کو 1ہزار250 میٹر تک کھودا گیا۔

FOLLOW US