Tuesday May 14, 2024

’’بیگم صفدر باپ، چچا اور کزن کی سیاست کا جنازہ نکالنا چاہتی ہیں۔‘‘ نیب ہنگامہ آرائی پر فیاض الحسن چوہان بھی پھٹ پڑے

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی پر کہاہے کہ بیگم صفدر نے باپ کی سیاست کو اجاڑ کر رکھ دیا،بیگم صفدر چچااورکزن کی سیاست کابھی جنازہ نکالناچاہتی ہیں ۔ فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بیگم صفدر کے جلوس میں گاڑیوں پر پتھر بھر کرلائے گئے،بیگم صفدر نے باپ کی سیاست کو اجاڑ کر رکھ دیا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ گزشتہ 8 روز میں بندے اکٹھے کرنے کیلئے دن رات ایک کردیا،مریم نواز نے آج پتھراﺅ کاپری پلان منصوبہ بنایا،

انہوں نے ہاکہ مریم نواز منفی شخصیت کی حامل خاتون ہیں ،200 ایکڑزمین کو جعلی طریقے سے اپنے نام کرایاگیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ مریم نواز نے خاندان کی سیاست کا جنازہ نکال دیا،بیگم صفدر چچااورکزن کی سیاست کابھی جنازہ نکالناچاہتی ہیں، انہوںنے کہاکہ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی ،سب کچھ ہوگا ان کی غلط فہمی ہے ،شہبازشریف اورحمزہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز کی نیب پیشی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کی جلوس کے ساتھ نیب حاضری ’نو سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی‘ کےمترادف ہے، بیگم صفدرکی چوری اور سینہ زوری، ڈھٹائی اور جرات کو سلام ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کا دعویٰ تھا کہ انکی لندن تو کیا، پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے، آج سیکڑوں کنال اراضی کی رجسٹریاں اور ملکیتی کاغذات منہ چڑا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بیگم صفدر کو شرمندگی، انکساری اور عاجزی کے ساتھ نیب میں پیش ہوناچاہئے تھا، بیگم صفدرکی چوری اور سینہ زوری، ڈھٹائی اور جرات کو سلام ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیگی کارکنان ’جنج ٹرپئی واجیاں نال میں لڈیاں پاواں‘ کے مصداق بھنگڑے ڈال رہے تھے، لیگی قائدین اپنے کارکنان کو بتائیں کہ یہ ذلت، کرپشن، جگ ہنسائی اور لوٹ مار کی جنج تھی۔ فیاض چوہان نے کہا کہ ان جلسےجلوسوں کے زور پرشریف خاندان اور لیگی قائدین احتساب سے نہیں بچ سکتے۔

FOLLOW US