Monday April 29, 2024

آج کی بڑی خبر۔۔!! سعودی ولی عہد نے عمران خان سے شاہ محمود قریشی کا استعفیٰ مانگ لیا ، کپتان قربانی دیں گے؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی رضوان رضی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔رضوان رضی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ” ذرائع کے مطابق، سعودی عرب نے شاہ محمود قریشی کی قربانی مانگی ہے۔ اب دیکھیں شاہ صاحب کی دوبارہ قربانی ہوتی ہے یا معافی ملتی ہے”خیال رہے کہ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کشمیر کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے کردار پر سوالات اٹھائے تھے ۔ وزیر خارجہ کے اس بیان کے بعد ظاہری طور پر تو کچھ بھی نہیں ہورہا

لیکن اندرون خانہ بہت کچھ چل رہا ہے۔پاکستانی حکام کو سعودی حکومت کی ناراضی کی فکر ستارہی ہے یہی وجہ ہے کہ سعودی شاہی خاندان کے انتہائی قریبی سمجھے جانے والے چیئرمین علماء پاکستان کونسل علامہ طاہر اشرفی بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔دوسری جانب س ساری صورتحال پر سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان بھی میدان میں آگئے اور ساری صورتحال پر اپنا مؤقف پیش کر دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ ’’ یقین مانے پاکستان جب سعودی عرب کے دباوں سے نکل گیا تو پھر کسی کے باپ کی بھی نہیں مانے گا،نیا پاکستان، خودمختار پاکستان ‘‘۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مثالی سمجھے جا رہے تھے کیونکہ اس وقت جب پوری دنیا سعودی عرب کو تنہاء چھوڑ چکی تھی تب وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مثالی ہوتے چلے گئے اور بعدازاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کر کے ان تعلقات کے مثالی ہونے پر مہر بھی ثبت کر دی تاہم امریکی دباؤ میں آ کر ایک مرتبہ پھر سعودی عرب پاکستان سے دور ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

FOLLOW US