Tuesday May 14, 2024

نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

ّاسلام آباد(ویب ڈیسک) نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5ماہ کے لئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 3ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کردی۔ نومبر، دسمبر 2019بجلی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ وصول رواں سال ستمبر میں کی جائے گی۔ رواں سال جنوری، فروری اور مارچ میں اضافہ شدہ قیمتوں کے تحت وصول اگست میں ہوگی جبکہ رواں برس اپریل، مئی اورجون میں بجلی سستی ہونے کا ریلیف بھی عوام کو اگست اور ستمبر کے بجلی کے بلوں میں دیا جائیگا۔

ہفتے کے روز نیپرا نے گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور کمی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نومبر، دسمبر 2019اور رواں سال جنوری، فروری اور مارچ کے دوران فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی تھی جبکہ اپریل ، مئی اور جون کے دوران فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ نیپرا نے نومبر 2019کے لئے بجلی فی یونٹ 98پیسے جبکہ دسمبر 2019کے لئے فی یونٹ ایک روپے 88پیسے مہنگی کر دی جس کی وصولی ستمبر 2020کے بجلی کے بلوں میں کی جائیگی۔ اسی طرح جنوری 2020میں بجلی فی یونٹ ایک روپے 11پیسے ، فروری میں ایک روپے 20پیسے جبکہ مارچ میں 10پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی۔ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کے تحت مہنگی ہونے کے بعد وصولی رواں سال اگست میں کی جائیگی۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اپریل، مئی اور جون کے دوران فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی گئی ہے۔ اپریل میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 70پیسے ، مئی میں ایک روپے 25پیسے جبکہ جون سے ایک روپے 5پیسے کمی کی گئی ۔ تینوں ماہ کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا ریلیف عوام کو ستمبر کے بجلی بلوں میں دیا جائیگا۔

FOLLOW US