Friday April 26, 2024

10اگست صبح ساڑھے آٹھ بجے سب سکول میں حاضر ہوں 15اگست کے بعد کسی کو بھی اس کام کی اجازت نہیں ہوگی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورکی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے واضح اعلان کردیا ہے۔ سرکاری سکولوں کے لئے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نئے اوقات کار کا اطلاق 10 اگست سے ہوگا، سکول سربراہان کو پیر اور منگل کے سوا باقی دنوں میں حاضری سے استثنیٰ ہو گا۔نئے اوقات کار کے مطابق 10 اگست سے سکول ساڑھے آٹھ بجے لگا کریں گے، سکولوں میں چھٹی سہ پہر دو بجے ہوا کرے گی، سکول ہیڈ صرف پیر اور منگل کے روز سکول آئیں گے، سکول سربراہان دونوں روز ساڑھے آٹھ بجے آن لائن حاضری بھیجوائیں گے، درجہ چہارم کے ملازمین کو صرف اتوار کے روز چھٹی ہوگی۔ ایجوکیشن اتھارٹی نےسکول سربراہان کو درجہ چہارم کے ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نجی سکولوں کی آسانی کیلئے ڈیٹا انٹری فارم جاری کردیا، نجی سکولز درخواست فارم کے ہمراہ سکول ہائیجینک سرٹیفیکیٹ، بلڈنگ فٹنس سرٹفیکیٹ اور رجسٹریشن نمبر جمع کرائیں گے۔ 15 اگست کے بعد مینول طریقہ کار سے کسی سکول کو رجسٹریشن نہیں دی جائے گی

FOLLOW US