Tuesday May 14, 2024

اسلام آباد میں لاک ڈاؤن مکمل ختم تمام پابندیاں ختم، کاروبار کھل گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں مارکیٹوں، دکانوں اور شاپنگ مالز کو پورا ہفتہ کام کرنے کی اجازت دے دی گئی جس کے بعد ہفتہ کاروبار مکمل طور پر کھل گیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد مارکیٹوں ،دکانوں اور شاپنگ مالز کے لیے لاک ڈاؤن مکمل ختم کردیا گیا اور شہر میں اب دکاندار پورا ہفتہ کاروبار کر سکیں گے۔ وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا کاروباری افراد نے خیر مقدم کیا ہے۔اسلام آباد میں دکانیں کھلنے سے خریدار بھی خوش ہیں اور کہا ہے کہ دفتر سے آنے کے بعد مارکیٹوں میں خریداری کے اوقات کار ختم ہوجانے کے باعث مشکلات درپیش ہوتی تھی ، اب چھٹی والے دن سکون سے خریداری کر سکیںگے۔

FOLLOW US