Sunday April 28, 2024

پاک افغان بارڈر پر ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی اطلاعات موصول

چمن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک افغان بارڈر پر ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاک افغان باب دوستی بارڈ ر چمن پر دو ہزار افراد زبردستی سرحد پار کرکے ریڈ زون میں داخل ہوگئے ہیں۔جس پر سکیورٹی فورسز حرکت میں آگئیں اور ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میںخواتین اور بچوں سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔

جبکہ دھکم پیل کے نتیجے میں کئی لوگوں کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات ہیں۔حالات کشیدہ ہونے پر لیویز اور ایف سی کی اضافی نفری بلا لی گئی۔جبکہ دو بکتر بند گاڑیاں بھی طلب کر لی گئیں۔ پاک افغان باب دوستی بارڈر دو ماہ سے بند ہے جس پر تاجروں کا دھرنا بھی جاری ہے۔ بارڈ ر کے اطراف میں دو ہزار مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ مسافروں نے بارڈر پر رکھی ہوئی رکاوٹیں بھی ہٹا ڈالیں۔جبکہ مسافروں کی جانب سے کمپوٹر سینٹر کو بھی آگ لگا کر جلائے جانےکی اطلاعات ہیں۔

FOLLOW US