Wednesday May 8, 2024

علیم خان نے ہاوٴسنگ سوسائٹی بناتے ہوئے سرکاری اراضی پر تجاوزات قائم کی۔۔سی ڈی اے نے تصدیق کردی

لاہور (ویب ڈیسک) علیم خان نے ہاؤسنگ سوسائٹی بناتے ہوئے سرکاری اراضی پر تجاوزات قائم کیں، سی ڈی اے نے تصدیق کی ہے کہ سینئر وزیر نے اپنی پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کو کری روڈ سے منسلک کرنے کے لیے سرکاری اراضی پر تجاوزات قائم کیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت کے جواب میں سی ڈی اے نے علیم خان کے خلاف تجاوزات قائم کرنے کے الزام میں ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست کی سماعت کے بعد یہ رپورٹ پیش کی۔
ہاؤسنگ ڈیولپر نے دعوٰی کیا تھا کہ انہوں نے اس زمین کے لیے ایک سڑک تعمیر کی تھی جو اس مقصد کے لیے مختص کی گئی تھی

تاہم سی ڈی اے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ نہ صرف اس سڑک کے لیے زمین مختص کی گئی تھی بلکہ سی ڈی اے کے چیئرمین کے طور پر کام کرنے والے دو سینئر بیوروکریٹس کی طرف بھی انگلی اٹھائی گئی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘ڈیولپر سی ڈی اے زمین اور پروجیکٹ کی اراضی کے درمیان خلا کے مالک نہیں تھے’۔ ہاؤسنگ سوسائٹی کے اس دعوے کے بارے میں کہ اس سڑک کو سی ڈی اے نے اپنے تصوراتی منصوبے میں پہلے ہی تجویز کیا تھا سی ڈی اے نے کہا کہ ‘یہ صرف کری کے لیے تصوراتی منصوبہ تھا نہ منظور شدہ لے آؤٹ’۔ سی ڈی اے نے علیم خان کو مئی 2018 میں سڑک تعمیر کرنے کی اجازت دینے کی اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘9 مئی 2018 کے سی ڈی اے بورڈ کے اس فیصلے نے ڈیولپر کو اجازت نامے (این او سی) کی شرائط کی ضروریات کو پورا کرنے کی اجازت دی۔ علیم خان کی تعمیرات اور مرکزی سڑک کے درمیان کوئی رسائی سڑک نہیں تھی جو این او سی کے لیے ضروری ہے تاہم سی ڈی اے نے سڑک کو تعمیر کرنے کی اجازت دی جس کے نتیجے میں وہ این او سی کے لیے اہل بن سکے۔

FOLLOW US