Monday May 6, 2024

بڑی عید بڑی خوشخبری ، عید الاضحی پر پاکستانیوں کو کتنی چھٹیاں دی جا رہی ہیں ، جانیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بڑی عید بڑی خوشخبری ، عید الاضحی پر پاکستانیوں کو کتنی چھٹیاں دی جا رہی ہیں ، جانیں ۔۔۔وفاقی حکومت کا عید پر 3 دن کی تعطیلات دینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق عید قرباں کی آمد آمد ہے، اسی دوران اب وفاقی حکومت کی جانب سے عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 3 چھٹیاں دی جائیں گی۔ اس حوالے سے معاون خصوصی عمران خان ڈاکٹر شہبازگل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں جمعہ،ہفتہ اور اتوار کی ہوں گی۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ بھی کہا گیا تھا

کہ کورونا کی وجہ سے اس سال صرف ایک چھٹی دینے پر غور کیا جا رہا تھا، تاہم پہلے بھی ڈاکٹر شہبازگل کی جانب سے اس خبر کو مستر کر دیا گیا تھا۔ لیکن اب ڈاکٹر شہبازگل نے عید کی تعطیلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے موقع پر 3 چھٹیاں دی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں جمعہ،ہفتہ اور اتوار کی ہوں گی۔

FOLLOW US