Saturday May 4, 2024

جائیداد کا کوئی معاملہ نہیں،بہو منشیات استعمال کرتی ہے روالپنڈی میں بیٹے کے بہیمانہ تشدد بننے والی ماں کا مئوقف سامنے آگیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں بیٹے کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والی ماں کا موقف سامنے آگیا۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ جائیداد کا کوئی معاملہ نہیں ،بہو منشیات استعمال کرتی ہے اسی نے سب کچھ کیا ہے۔متاثرہ خاتون نے مزید کہا کہ میری بہو آؤٹ آف کنٹرول ہے، چاہتی ہے کہ بیٹا گھر میں نہ رہے۔بہو نفسیاتی مریضہ ہے اور بیٹے کو بھی منشیات دیتی ہے۔ خاتون نے کہا بیٹا پہلے بھی پانچ مرتبہ تشدد کر چکا ہے۔جبکہ دو مرتبہ میری بیٹی کو بھی مار چکا ہے۔گھر کا ایک حصہ صرف میرے اس بیٹے کے نام پر ہے۔خاتون نے کہا کہ بہو کے گھر کے تیس افراد آئے تھے جو حملہ کر گئے۔میں اسپتال تھی انہوں نے پیچھے سے توڑ پھوڑ کی۔یہ سب کیا دھرا میری بہو کا ہے اور اسی کے کہنے پر بیٹے نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ اس سے پہلے بیٹے نے کبھی مجھ پر تشدد نہیں کیا۔

۔جب کہ تشدد کرنے والے نوجوان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ میری ساس نے میرے شوہر کے پرائیویٹ پارٹس پر حملہ کیا جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے،ساس میرا بچہ ضائع کروانا چاہتی تھی،کمسن بیٹی اور مجھ پر تشدد کیا جو کہ شوہر سے برداشت نہیں ہوا اور وہ میرے سیلف ڈیفنس میں آئے۔زوبیہ میرے شوہر کی وتیلی بہن ہے، یہ پروپیگنڈا کر رہی ہے کہ ہم جائیداد کے پیپرز لے کر بھاگ گئے ہیں جب کہ جائیداد میرے شوہر کے نام پر ہے۔ خاتون نے یہ بھی سوال کیا کہ جب اس کی ماں کو مارا جا رہا تھا تو یہ ویڈیو بنا رہی تھی اور اس کے پیروں پوری ویڈیو کیوں نہیں اپ لوڈ کی۔خاتون نے اعلان کیا کہ وہ اس متعلق پوری ویڈیو اپلوڈ کریں گی۔

۔دوسری جانب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد قانون بھی حرکت میں آ گیا ہے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ارسلان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں تھانہ صادق آباد کے علاقے میں خاتون گلناز بی بی پر بیٹے اور بہو کے تشدد کے معاملے کا سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لے لیا ہے۔انہوں نےفوری طور پر مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ۔ جس کے بعد والدہ پر تشدد کرنے والے بیٹے ارسلان اور اسکی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی راول کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رشتوں کا تقدس پامال کرنے اور خاتون پر بیہمانہ تشدد کرنے والے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

FOLLOW US