Friday May 17, 2024

پی ٹی آئی تاریخ کی شفاف ترین اور بے داغ حکومت ہے۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا دعویٰ

لاہور(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی تاریخ کی شفاف ترین اور بے داغ حکومت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان تحریک اںصاف کی حکومت کو تاریخ کی شفاف ترین حکومت قرار دے دیا ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ مافیا کی لوٹ مارکی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہو چکی، 2 برس میں کرپشن کا ایک بھی داغ تحریک انصاف کی حکومت کے دامن پر نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لوٹ مار کے تمام راستے بند کر دیئے ہیں، اپوزیشن کی منفی سیاست بھی ختم ہو رہی ہے، اپوزیشن کے پاس باتیں کرنے کے سوا کوئی ایحنڈا نہیں ہے، اب کرپشن اور لوٹ مار کادور واپس نہیں آئے گا۔

وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مشکل وقت میں عوام کو تنہا چھوڑنے والوں کے لیے پاکستان کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں ہے، ہماری حکومت نے وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑ دیا ہے۔ خیال رہے کہ کچھ دن قبل کہا جا رہا تھا کہ عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ لیکن بعدازاں عمران خان نے ایک مرتبہ پھر عثمان بزدار پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے انہیں بھرپور طریقے سے کام کرنے کی ہدایت کی تھی۔ یاد رہے کہ عمران خان اور عثمان بزدار کے درمیان لاہور میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پورے اعتماد کے ساتھ کھل کر کام کرنے کی ہدایت کر دی تھی۔ بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کے خلاف پنجاب حکومت نے بہترین کام کیا، مشکل وقت سے نکل آئے ہیں، عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پنجاب حکومت اپنے تمام وسائل برؤے کارلائے۔ مزید بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام کوایس اوپیزپرعملدآمداورحکومت کاساتھ دیتےرہناہوگا، پنجاب حکومت نےاپنےاخراجات میں واضح کمی کی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل گردش کرنے والی خبروں میں کہا جا رہا تھا کہ عمران خان کو بھی اس اعتماد میں لے لیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل کر دیا جائے، لیکن اب وزیراعظم عمران خان نے خود وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کر کے ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

FOLLOW US