Sunday May 5, 2024

بریکنگ نیوز! پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی

کراچی (ویب ڈیسک) مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی، رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، یکم ذی الحج 23 جولائی بروز جمعرات کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ آج ملک میں کسی علاقے سے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

بتایا گیا ہے کہ ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔ اجلاس کے دوران ملک بھر کی زونل کمیٹیوں سے بھی چاند کی شہادتیں موصول کرنے کے حوالے سے رابطہ رکھا گیا۔ اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک کے کسی حصے میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس لیے عید الاضحیٰ اب ہفتہ یکم اگست کو ہوگی۔ جبکہ یکم ذی الحج 23 جولائی بروز جمعرات کو ہوگی۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ ذی الحج 1441 ہجری کےچاندکی پیدائش ہوچکی ہے۔ ذی الحج کے چاند کی پیدائش کے بارے میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے بتایا گیا کہ چاندکی پیدائش رات 10 بجکر33 منٹ پرہوچکی ہے، کراچی اورگردونواح میں آج چاند نظرآجائے گا۔ تاہم اب مفتی منیب الرحمان نے وفاقی وزیر کی پیشن گوئی کے برعکس اعلان کیا ہے کہ آج ملک کے کسی بھی علاقے میں چاند نظر نہیں آیا، لہذا عید الضحیٰ 31 جولائی کی بجائے یکم اگست کو ہوگی۔

FOLLOW US