Monday May 6, 2024

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد ۔ (ویب ڈیسک) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) منگل کو خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

اس دوران بالائی سندھ کے اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، بلوچستان، گلگت بلتستان اور زیریں سندھ میں بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں منگلہ 70، قصور 57، فیصل آباد 38 ، جھنگ 27، مری 24، لاہور (ایئر پورٹ 21، سٹی 12)، سیالکوٹ (سٹی 09)، منڈی بہائوالدین09، حافظہ آباد08 ، جہلم06 ، جوہر آباد 05، ٹوبہ ٹیک سنگھ 04 ، گوجرانوالہ، نارووال 02، اسلام آباد (سید پور01)، بلوچستان میں خضدار 11 ، خیبر پختونخوا میں کالام ، پٹن 02، کشمیر میں مظفر آباد 01، گلگت بلتستان ء بگروٹ کے مقام پر ایک ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 45، سبی اور موہنجوداڑو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

FOLLOW US