Sunday May 19, 2024

گرمی سے ستائے لاہوریو ں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری تیز ہواؤں اور بارشوں کی پیشن گوئی کردی گئی

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران آندھی اور بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہآئندہ 24گھنٹے کے دوران موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ بادلوں سے گھرا آسمان ٹھنڈی ہواوں اور بوندا باندی نے دن کا آغاز کیا اور پھر سورج کا آسمان پر راج چھاگیا، ٹھنڈی ہوائیں بھی غائب ہوئیں اور حبس نے جینا دوبھر کردیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں لمحہ بہ لمحہ بدلتا موسم ساون کی جھلک دکھا رہا ہے،مگر حبس کی شدت نے شہریوں کیلئے گھروں سے باہر نکلنا مشکل کردہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں موسم جزوی طورپر ابر آلود رہے گا،تاہم شمالی پنجاب میں موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں موسلادھار سے طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کردی ہے ۔ پیر سے بدھ کے دوران پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے ۔کچھ علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔بلوچستان میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ پیر کی صبح شروع ہو گا جو بدھ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔اس دوران بالائی پنجاب اور وسطی پنجاب کے اکثر علاقوں میں شدید سے طوفانی بارشیں ہوں گی۔ جنوبی پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے۔ بالائی پنجاب میں سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، گجرات، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، لاہور، منڈی بہاؤالدین، ننکانہ صاحب اور قصور میں بیشتر مقامات پر شدید سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ کچھ علاقوں میں 100 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال، اٹک میں بھی موسلادھار سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔سرگودھا، خوشاب اور میانوالی میں بھی مختلف مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ وسطی پنجاب میں اوکاڑہ، ساہیوال اور پاکپتن میں شدید سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔چنیوٹ، جھنگ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی موسلادھار سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔

FOLLOW US