Sunday May 19, 2024

عارف علوی بارش کے باعث کھڑے پانی میں گرگئے صدر مملکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل۔۔

کراچی (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بارش کے باعث کھڑے پانی میں گر گئے۔تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں جمعہ کو برسنے والی باران رحمت رہائشیوں کیلئے زحمت کا سبب بن گئی،ڈیڑھ گھنٹے تک ہونے والی بارش سے نہ صرف ڈیفنس سوسائٹی کے کئی فیز کی سڑکیں ڈوب گئیں بلکہ گھروں میں بھی بارش اور گٹر ابلنے والا پانی داخل ہوگیا۔ بارش کی وجہ سے سڑکوں پر جمع ہونے والا پانی اور گٹر ابلنے سے سینکٹروں گھروں میں دو دو فٹ پانی داخل ہوگیا جس کی وجہ سے ضعیف اور بیمار افرادکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،اس کے ساتھ ہی گھروں میں قیمتی سامان بھی خراب ہوگیا۔ بارش اور گٹر ابلنے سے نکلنے والا سیوریج کا پانی گاڑیوں کے اندر بھی داخل ہوگیا اور قیمتی گاڑیاں خراب ہوگئیں۔

اس حوالے سے کچھ لوگوں کاکہنا تھا کہ انہوں نے کچھ دنوں پہلے ہی نئی گاڑی خریدی تھی جو بارش کا پانی داخل ہوجانے سے خراب ہوگئی۔ ڈیفنس سوسائٹی میں گٹر ابلنے کے واقعات کی گزشتہ دونوں ہونے والی بارش میں سوشل میڈیا پرتشہیر ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود سیوریج کے نظام کو درست نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے گھروں میں بارش اور سیوریج ملا پانی داخل ہوگیا۔ اسی حوالے سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوئی جس میں انہیں بارش کے پانی میں کھڑا ہو کر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس موقع پولیس اہلکار بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی بارش کے پانی میں گر گئےتاہم فورا ہی اٹھ کھڑے ہوئے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں،کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ وہی لوگ ہیں جو سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بارش کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔

FOLLOW US