Saturday May 4, 2024

عوام کیلئے زبردست خوشخبری !!! حکومت نے پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کُھلے رکھنے کی اجازت دےدی

کراچی(ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کھلا رکھنے سے متعلق نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ مون سون کی صورتحال میں عوام کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں کی وجہ سے گاڑی اور جنریٹر کے لیے پیٹرول کے حصول میں لوگوں کو پیش آنے والی تکلیف کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے گاڑی اور جنریٹر کے لیے پیٹرول کے حصول میں لوگوں کو پیش آنے والی تکلیف کی وجہ سے فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپس کھلے رکھنے سے متعلق نوٹیفیکیشن آج جاری کر دیا جائے گا۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کی کارروائیوں کا معائنہ کیا، وہ جناح ہسپتال کراچی بھی گئے جہاں انہوں نے ہسپتال میں معمولات کا جائزہ لیا۔ کراچی شہر کے دورے کے بعد وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ جناح ہسپتال میں موجود بارش کا پانی کلئیر کروایا جاچکا ہے، ڈرگ روڈ پر موجود پانی بھی مشینری کے ذریعے ہٹایا جاچکا ہے، انڈر پاسز بھی معمول کے مطابق پانی سے پاک کر دئیے گئے ہیں، تمام اضلاع میں چوکنگ پوائنٹس اور حساس مقامات کو کلئیر کیا جا رہا ہے۔

FOLLOW US