Sunday April 28, 2024

رینجرز کا جیل میں آپریشن… قیدیوں سے ٹیلی ویژن،بریکٹ فین،ائیر کولر،فریج سمیت کئی ممنوعہ اشیاء برآمد

کراچی (ویب ڈیسک) رینجرز نے کراچی حیدرآباد اور سکھر کی جیل میں آپریشن کیا ہے جس دوران قیدیوں سے ممنوع اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجر نے حالیہ دہشت گردی اور درپیش خطرات کے پیش نظر سینٹرل جیل کراچی کے علاوہ حیدرآباد اور سکھر کی جیلوں میں آپریشن کیا ہے۔سندھ رینجرز کے اعلامیہ کے مطابق اس آپریشن میں رینجرز کے مختلف ونگز نے حصہ لیا۔ تینوں جیلوں کی تمام قیدیوں کی بیرکس اور سیلز ز کی تفصیلی تلاشی لی گئی۔سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جیلوں کی بم ڈسپوزل سکواڈ اور سننے والے کتوں کی مدد سے تلاش لی گئی۔تلاشی کے دوران مختلف ممنوع اشیاء برآمد کی گئیں جن میں ٹیلی ویژن،بریکٹ فین،فریج ایئرکولر،قینچی، لائٹرز، اسٹیپلرز،دستی گھڑی،ناخن تراش،گولڈ چین ، پیڈسٹل فین اور اسٹیبلایزر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ رینجرز کی جانب سے جیلوں میں آپریشن کا فیصلہ کراچی میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی کے بعد کیا گیا۔ اس واقعے میں دہشتگردوں نے اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا تھا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اندر کا راستہ دہشت گرد سلیمان کو معلوم تھا، سی ٹی ڈی نے تحقیقات میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اندر کا راستہ دہشت گرد سلیمان کو معلوم تھا اور سلیمان کے فوری ہلاک ہونے پر دہشت گردوں کا پلان فیل ہوگیا۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد سلیمان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ریکی کی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اندر کا راستہ دہشت گرد سلیمان کو معلوم تھا۔ سی ٹی ڈی حکام نے کہا ہے کہ سلیمان کے ساتھ دیگر 3 دہشت گردوں کو اندر کا راستہ معلوم نہ تھا،سلیمان کے فوری ہلاک ہونے پر دہشت گردوں کا پلان فیل ہوا۔فتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کے زیر استعمال موبائل فون کسی اور کے نام پر تھے، دہشتگردوں نے سمیں دوسرے صوبے سے بھاری رقم کے عوض خریدیذرائع کے مطابق ایک درجن سے زائد افراد سی ٹی ڈی کی حراست میں ہیں اور زیر حراست افراد سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

FOLLOW US