Thursday January 16, 2025

عمران خان کا بڑا فیصلہ! عثمان بُزدار کو کیا حکم جاری کر دیا گیا؟ تبدیلی کا انتظار کرنے والوں کے لیے سرپرائز۔۔

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان دورہ لاہور، لاہور پہنچتے ہی عثمان بُزدار کی پر مکمل حمایت اور اعتماد کا اظہار کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کو کھل کر کھیلنے کی اجازت۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دورہ لاہور پر پہنچ چکے ہیں لاہور پہنچتے ہی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار میں ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت نے ناقابلِ یقین اقدامات اُٹھائے، پنجاب حکومت کی کارکردگی بہترین رہی،

اب ہم مشکل وقت سے نکلنا شروع ہوگئے ہیں، عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پنجاب ھکومت کی جانب سے جو اقدامت کیے گئے وہ قابل تحسین ہیں، پنجاب حکومت نے اپنے بجٹ میں کمی کر کے مثالی اقدامات کیے ہیں، پنجاب حکومت کے ساتھ عوام کو ساتھ دینا ہوگا ، ایس او پیز کی پالیسی کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور انہیں کھل کر کام کرنے کی اجازت دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کی جانب سے وزیر اعظم کو شمالی لاہور کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا، بریفنگ میں کہا گیا کہ شمالی لاہور کو بسانے کے لیے اتھارٹی قائم کر دی گئی ہے، یہ شہر دبئی طرز پر بسایا جائے گا جو کہ ایک لاکھ کے رقبے پر محیط ہوگا جس میں نجی شعبے کی جانب سے 25 ارب کی سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔ وزیر اعظم کی اعتماد کے اظہار کے بعد یہ خبریں دم توڑ گئیں ہیں کہ عثمان بُزدار کو تبدیل کیا جارہا ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بُزدار ہی رہیں گے۔

FOLLOW US