Saturday May 18, 2024

گندم چوری!! 149 فلور ملز ملوث پائی گئیں، دھوکہ کرنے والوں کو کیا سزا دی جائے گی؟ بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی کا بحران کا پیدا ہوا جس پر وزیراعظم نے تحقیقات کروائیں اور اس کی آزاد کارروائی کو منظر عام پر لانے کا وعدہ پورا کیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا گندم کی چوری میں آٹے کی 149 ملز ملوث پائی گئیں، عوام کے ساتھ دھوکہ کرنے والوں کومعاف نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ گندم کی چوری میں آٹے کی 149 ملز ملوث پائی گئیں۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ مسابقتی کمیشن نے کچھ لوگوں کی نشاندہی کی اور 20 ارب روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ان ہائی کورٹس کو اپیلوں کا فیصلہ 3 ہفتے میں کرنے کا وقت دیا تھا۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ اس کے بعد سندھ ہائی کورٹ گئے اور حکم امتناع لیا گیا جس کے بعد وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس نے وہ حکم امتناع واپس لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ میں جن لوگوں کے نام آئے انہوں نے عدالتوں سے حکم امتناع لے لیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے حکم امتناع لیا گیا جس پر وفاقی حکومت نے اپنا مقدمہ لڑا۔ انہوں نے کہا کہ چینی کو گھاٹے کا سودا کہنے والے مالدار شوگر ملز کے مالکان نے چوٹی کا وکیل بھی کیا۔

FOLLOW US