Friday May 17, 2024

پی ٹی آئی کے ایم پی اے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا گیا لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئے

خوشاب (ویب ڈیسک) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف انصاف کے ایم پی اے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی غلام رسول سنگھا کے گھر ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈاکو لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئے ہیں۔ حلقہ پی پی 83 سے تحریک انصاف کے ایم پی اے اور اہل خانہ کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ڈی پی او خوشاب رانا شعیب محمود نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

انہوں نے واقعے کی تحقیقات کے لیے پولیس کی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔ڈی ایس پی خوشاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے۔گا۔ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور اس سلسلے میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی سیاستدانوں کے گھروں پر ڈکیتی کی وارداتیں پیش آ چکی ہیں۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز کے گھر چوری کی واردادت ہوئی تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پولیس اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہیں کہ واردات کیسے ہوئی۔شبلی فراز کے گھر چوری کے واقعے کے بعد فنگر پرنٹ ایکسپرٹ کو بھی بلایا گیا تھا تاکہ تفتیش میں مزید مدد مل سکے۔ پولیس نے اپنی تفتیش کا آغاز کر دیا تھا،چوری کرنے والے کون تھے اس حوالے سے پولیس کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا۔ اس سے قبل بھی شبلی فراز کے گھر چوری ہو چکی ہے۔تھانہ کوہسار میں چوری کی یہ دوسری واردات ہے۔تاہم یہاں پر سیکورٹی پر بھی سوالات اٹھنے لگ گئے ہیں کہ جب ایک سینیٹر کے گھر چوری ہو رہی ہے تو عام عوام کے جان و مال کا تحفظ کون کرے گا۔ واضح رہے دو سال قبل سینیٹر شبلی فراز کے گھر پر نا معلوم افراد نے حملہ کیا تھا، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی تھی۔ جس میں نامعلوم افراد رات گئے ان کے گھر میں گھس گئے۔ وہاں توڑ پھوڑ کی اور وہاں سے کوئی ضروری کاغذات جن میں ٹیکس ریٹرنز ، پراپرٹی کے کاغذات اور احمد فراز ٹرسٹ کا ریکارڈ شامل تھا، چوری کر لیئے۔

FOLLOW US