Thursday May 2, 2024

محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی آج کہاںکہاں شدید گرمی ہو گی اور کہاں برسات؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں آندھی اورگرج
چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): گلگت بلتستان: گوپس ،بگروٹ 06 ، گلگت، استور 01 ،خیبر پختونخوا:دیراور بالاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی،دادو 45، دالبندین ، بھکر اوررحیم یا ر خان میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

FOLLOW US