Wednesday May 15, 2024

پی آئی اے کو کیسے تباہ کیا؟ ساری کہانی شہباز گل نے بیان کر دی، آپ بھی جانیئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی نے پی آئی اے کو کیسے تباہ کیا؟ ساری کہانی شہباز گل نے بیان کر دی، آپ بھی جانیئے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو تباہ کرنے میں پیپلز پارٹی کا ہاتھ ہے۔ سیاسی بھرتیاں کرکے اسے تباہ کیا گیا۔ یہ صرف ایک ادارے کی بات نہیں، ہر ادارے کی

یہی کہانی ہے۔معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سعید غنی کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پی آئی اے میں آپ کے کئے گئے گند کو ہم صاف کر رہے ہیں۔ 180 لائسنس آپ کی چہیتی مسلم لیگ (ن) نے ایشو کئے، جبکہ 66 جعلی لائسنس آپ کے کرپشن زدہ ہاتھوں سے جاری ہوئے۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو زمین بوس کرنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ وزیراعظم مافیاز کے خلاف جبکہ آپ پشت پنائی کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مختلف بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ اب ملک کو لوٹنے والے مافیاز کی گردن ناپنے کا وقت آ گیا ہے۔

FOLLOW US