Thursday May 2, 2024

آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ (ویب ڈیسک) اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (کل) ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ تاہم بالائی/وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان، اسلام آباد، کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیراور جنوبی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ پنجاب میں چکوال10، خیبرپختونخوا میں پاراچنار 05، کالام 03، میرکھانی، دیر 02، گلگت بلتستان میں بونجی03، اسکردو، استور 02، گلگت، بگروٹ 01 ، بلوچستان میں خضدار 03 اور لسبیلہ میں 02 ملی میٹرریکارڈکی گئی۔ جمعہ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 46، سبی، دادو 45 اور موہنجوداڑو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

FOLLOW US