Monday April 29, 2024

زیر بلوچ کو نہیں،عزیر بلوچ بنانے والوں کو پھانسیاں دی جائیں معروف صحافی نے ملک میں عزیر بلوچ جیسے لوگوں کو ختم کرنے کا حل بتا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) عزیر بلوچ کو نہیں،عزیر بلوچ بنانے والوں کو پھانسیاں دی جائے۔ ان لوگوں کو پکڑا جائے تو ایسے لوگوں کو تیار کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگارعارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کو نہیں بلکہ اسے بنانے والوں کو پھانسیاں دی جائیں۔ بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ جب تک عزیر بلوچ بنانے والوں کو پھانسی نہیں دی جاتی، ایک سو عزیر بلوچ کو بھی پھانسی لگا دو تو کوئی فائدہ نہیں۔

، آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کیوں کامیاب تھا؟وہ یہاں آتے تھے اور دہشت گردی کرتے تھے اور پھر آپ نے وہاں جا کر ان کی درسگاہیں ختم کیں،اسی طرح عزیر بلوچ ایک فرنٹ مین تھا، اس نے کراچی میں پولیس کی گاڑی کے نیچے اپنے فرنٹ مین کو کچلا، یہاں پولیس کرائے کی قاتل بن چکی ہے، ،اور یہ چند لوگ ہیں انہیں لٹکائیں اور عزیر بلوچ کو قصور وار نہ ٹھہرائیں جبکہ جو اس کی پشت پناہی کرتا تھا اسے لٹکائیں۔ خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تاجر کے اغواء برائے تاوان اور قتل کے مقدمے میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد کر دی تھی تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا کیا تھا۔ عزیربلوچ کوسخت سیکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کراور ہتھکڑی لگا کرپیش کیا گیا عدالت میں پیشی کے دوران فاضل جج نے مجرم کو فرد جرم پڑھ کر سنائی‘فرد جرم کے مطابق عزیر بلوچ پرعبدالصمد کے اغواءبرائے تاوان اور قتل کا الزام ہے ملزم نے 10 لاکھ روپے تاوان طلب کیا اور70ہزارروپے لینے کے باوجود مغوی کوقتل کیا جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ جرم قبول کرتے ہیں۔

کٹہرے میں موجود عزیر بلوچ نے نفی میں سرہلا کرصحت جرم سے انکارکر دیا عدالت نے ملزم کے انکار پر آئی اواور گواہان کونوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا‘ملزم کی پیشی کے موقع پر سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رینجرز کی بھاری تعینات تھی مذکورہ مقدمے میں عزیر بلوچ کا بھائی زبیر بلوچ ودیگر گرفتار ہیں اور دیگر ملزمان پر پہلے ہی فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

FOLLOW US