اب مائنس 1 یا 2نہیں پورا160 ہوگا شاہد خاقان عباسی نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آبا د(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے پر مکمل یقین رکھتے ہیں مائنس ایک یا دو نہیں پورا 160 ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جس نے کبھی ٹیکس نہیں دیا وہ بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھے ہیں۔جو ملک کے لیے کام کرتے ہیں وہ عدالت میں آ رہے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے، عمران خان کو گھر جانا ہو گا۔ ہم حکومت کو ڈی ریل نہیں دیں گے۔اس حکومت کا عمران خان کا ایک لمحہ بھی بھاری ہے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ پیٹرول کا جو بحران رہا اس پر کوئی پوچھنے والا نہیں۔کرپشن کا الزام نہیں لگتا مگر لوگوں نے اربوں روپے کا فائدہ حاصل کیا ،ہم کسی غیر جمہوری قوتوں کو نہیں آنے دیں گے۔قبل ازیں نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نیب اور پولیس کو استعمال کر رہی ہے، اپوزیشن تحریک چلانا چاہے گی تو کچھ ارکان کو پکڑ لیا جائے گا جس کے بعد اپوزیشن کو اسمبلی میں اکثریت نہیں ملے گی۔

بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو 172 ووٹوں کی ضرورت ہے، اگر وہ پورے ہو بھی جائیں تو حکومت ارکان کو پکڑ لے گی۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نہ ہمارے پاس وفاق میں حکومت ہے اور نہ ہی کسی صوبے میں، اس لئے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف پیپلزپارٹی کی تحریک عدم اعتماد کی حمایت کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی اب غیرجانبدار نہیں رہے، علیم خان سے رابطے میں ہوں، لیکن ابھی علیم خان سے سیاسی منظر نامے پر گفتگو نہیں ہوئی۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی تو حمایت کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانا حکومت کو ایک پیغام ہوتا ہے۔ ضروری نہیں کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب بھی ہو۔