Thursday May 2, 2024

مون سون بارشیں جاری، آج کہاں کہاں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نوید سنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز شمال مشرقی بلوچستان ،سندھ،وسطی وجنوبی پنجاب،خطۂ پوٹھوہار،بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران زیریں سندھ ،کشمیراوراس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پرموسلادھاربارش متوقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی و وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان کے اضلاع،بارکھان اور اسلام آباد میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش:پنجاب:حافظ آباد 51 ، سرگودھا 28 ، لیہ 24 ، ساہیوال 23 ،

جوہرآباد 20 ، نارووال 16 ، اوکاڑہ 15 ، منڈی بہاؤالدین ، نور پور تھل ، قصور 10 ، لاہور (ائرپورٹ 08 ، سٹی 06) ، گجرات 07 ، سیالکوٹ (ائرپورٹ 06 ، سٹی 04) ، چکوال 05 ، جہلم 04 ، گوجرانوالہ 03 ، کوٹ ادو ، فیصل آباد ، مری 01 ، اسلام آباد (بوکرا 01) ، راولپنڈی (چکلالہ ، شمس آباد 01) ، خیبر پختونخواہ: دیر (بالائی 22 ، زیریں 01) ، مالم جبہ 21 ، پٹن 17 ،سیدو شریف03، میرکھانی 02 ، چیراٹ 01 ، گلگت بلتستان: گوپس 06 ، بگروٹ 04،گلگت 03 ، ،بونجی02 اوربلوچستان:بارکھان میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی،موہنجوداڑو46اوردادومیں45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

FOLLOW US