Saturday May 18, 2024

’’علی زیدی جھوٹا اور “چول” ہے، وزیر تعلیم سعیدغنی کی “تعلیم”۔‘‘ سرعام پروگرام کے روح رواں اقرارالحسن سعید غنی کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اصلاح کی تاکید کر ڈالی

کراچی (ویب ڈیسک) ’’علی زیدی جھوٹا اور “چول” ہے، وزیر تعلیم سعید غنی کی “تعلیم”۔‘‘ سرعام پروگرام کے روح رواں اقرار الحسن سعید غنی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اصلاح کی تاکید کر ڈالی۔ اطلاعات کے مطابق معروف صحافی اور سرعام پروگرام کے روح رواں اقرارالحسن سید نے پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اصلاح کی تاکید کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں اقرارالحس نے سندھ کے صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اوروفاقی وزیرعلی زیدی کے بارے میں سخت

اور نازیبا الفاظ استمعال کرنے پرگہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیرتعلیم کا یہ کہنا کہ علی زیدی جھوٹا اور “چول”ہے، وزیر تعلیم سعیدغنی کی “تعلیم”۔ “علی زیدی کو ٹی وی پر آنے کا چیلنج دیا تھا وہ بھاگ رہا ہے”۔ اقرار الحسن نےمزید کہا کہ سعیدغنی صاحب کومیں نے بھی چیلنج کیا تھا کہ اُن کے حلقے کے سکولوں میں گدھےنہ بندھے ہوں تو میں صحافت چھوڑ دوں گا اَب میں انہی کے بقول یہ نہیں کہوں گاکہ وہ بھاگ گئے تھے۔

FOLLOW US