Wednesday May 15, 2024

پی آئی اے کے پائلٹس کو سب سے زیادہ 180 غیر قانونی لائسنس مسلم لیگ (ن) کے دور میں جاری ہوئے

اسلام آباد ۔ (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے پائلٹس کو سب سے زیادہ 180 غیر قانونی لائسنس مسلم لیگ (ن) کے دور 2013-2018 میں جاری ہوئے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 66 لائسنس جاری ہوئے ۔ ان لوگوں نے سات ہزار سے زائد لوگ پی آئی اے میں بھرتی کئے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 2018 عمران خان کے حکومت میں اس مافیا کو پکڑا گیا ، آڈٹ کرایا گیا ، دوبارہ امتحان لیا گیا

تاکہ پوری دنیا کے مروجہ نظام کو فالو کیا جاسکے نظام کو شفاف بنایا تاکہ مسافر محفوظ ہو سکیں، ایک فرانزک آڈٹ 2010 ء سے 2018 ء تک کرایا گیا تاکہ پتہ چلے کتنی کرپشن کی گئی ہے اس پر اتنا شور کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پراسس کو فالو کیا جارہا ہے، کرپشن کا حساب دینا ہوگا ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اپنی ایئر لائن تو پھلی پھولی لیکن قومی ائیرلائن تباہ کی گئی۔

FOLLOW US