Friday April 26, 2024

ایتھے رکھ! ارشد ملک کی برطرفی کے بعد نئے فیصلے، اب نواز شریف کے ساتھ کیا ہوسکتا ہے؟ کامران خان نے (ن) لیگ کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سینئر اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ آخری فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ہوگا لیکن جج ارشد ملک کی برطرفی سے نواز شریف صاحب کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سنیئر اینکر پرسن کامران خان کا کہنا تھا کہ ’’آخر فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ہوگا لیکن جج ارشد ملک کی برطرفی سے نواز شریف صاحب کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ اب ارشد ملک کے انہیں بری اور سزا دینے کے دونوں فیصلے کالعدم ہو جائیں گے گویا اب دونوں کیسز ایک بار پھر احتساب عدالت جائیں گے اور نئے فیصلے آئیں گے‘‘۔

دوسری جانب فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئےسینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ ’’داغ داغ اجالا ! انصاف کا جنازہ نکالنے والے جج کے عدالتی فیصلوں کا جنازہ نکل گیا، اس دنیا میں دیر ہے اندھیر نہیں،بہت جلد وہ چہرے بھی بے نقاب ہونگے جو ارشد ملک جیسے ججوں سے اپنی مرضی کے فیصلے لکھواتے ہیں‘‘۔

FOLLOW US