Friday April 26, 2024

اندرون سندھ ڈاکو سر اٹھانے لگے، گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا بکتر بند پر راکٹ حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، 2ایس ایچ اوز سمیت 5اہلکار زخمی ہو گئے

گھوٹکی (ویب ڈیسک)اندرون سندھ ڈاکو سر اٹھانے لگے، گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا بکتر بند پر راکٹ حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، 2ایس ایچ اوز سمیت 5اہلکار زخمی ہو گئے، گھوٹکی میں کچے کے علاقے رونتی میں سرچ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کا بکتر بند پر راکٹ حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 ایس ایچ اوز سمیت 5 اہلکار
زخمی ہوگئے۔کچے کے علاقے رونتی میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران ڈاکووں نے پولیس کی بکتربند گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہکیا جس میں ایس ایچ او خانپور مہر اور ایس ایچ او جروار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ ایک مقامی شخص کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

FOLLOW US