Monday May 13, 2024

بریکنگ نیوز: گلگت بلتستان میں ایل او سی پر اضافی بھارتی فوج کی تعیناتی کی خبریں۔۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا دھماکہ خیز بیان آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کی گلگت بلتستان میں ایل او سی پر اضافی فوج کی تعیناتی کی خبریں جھوٹی ہیں، چین اسکردو میں کوئی پاکستانی ایئربیس استعمال نہیں کررہا،بھارتی میڈیا کی ائیر بیس سے متعلق خبریں سچ سے کوسوں دور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی گلگت بلتستان میں اضافی فوج کی تعیناتی کی خبریں بےبنیاد ہیں، بھارتی میڈیا غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت سے ہٹ کررپورٹنگ کررہا ہے، گلگت بلتستان میں فوج کے اضافی دستے تعینات نہیں کیے گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا

گلگت بلتستان میں فوج کی کوئی نقل وحرکت نہیں ہورہی، چین اسکردو میں ایئربیس استعمال نہیں کررہا۔ انہوں نے مزید کہا چین کیجانب سےاسکردوایئربیس استعمال کی بھارتی خبرغیرذمے دارانہ ،حقیقت سےعاری ہے،پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا ایل اوسی پرمزید دستوں کی تعیناتی نہیں کی گئی، ایل اوسی پرپاک فوج کے مزید دستوں کی تعیناتی کی خبر غلط ہے، ابھارتی میڈیا پر چلنے والی خبر چین نے سکردو ایئر بیس استعمال کی غلط ہے ، پاکستان میں چینی مسلح افواج کی خبروں کی تردید کرتے ہیں۔

FOLLOW US