Thursday May 2, 2024

بارشیں ہی بارشیں ۔۔۔!!! آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لاہور (ویب ڈیسک) گرمی سے ستائے لوگوں کو خوشخبری سناتے ہوئے محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اسلام آباد میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا، پنجاب اورگلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی اور ساحلی پٹی پر بھی بارش ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےزیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم شمال مشرقی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش ہوئی ہے۔

FOLLOW US