Sunday May 5, 2024

ایک دہشت گرد کو مین گیٹ پرمارا،جس دہشت گرد نے مجھے دیکھ لیا تھا

کراچی(ویب ڈیسک) دہشت گردوں کو اپنے انجام تک پہنچانے والے پولیس اہلکار محمد رفیق کا کہنا ہے کہ میری ڈیوٹی مین گیٹ پر تھی۔دہشت گرد کرولا گاڑی میں آئے تھے،انہوں نے گاڑی سے باہر نکلتے ہی فائرنگ شروع کر دی تھی۔دہشت گردوں نے سب سے پہلے سب انسپکٹر کو شہید کیا۔اسی دوران فائرنگ سے سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔ ہمارے تین بندے تھے جو کہ زخمی ہو گئے تھے۔میں نے ایک دہشتگرد کو گولی مار کر ہلاک کیا۔اس کے بعد میں نے کچھ آوازیں سنیں کہ ایک دہشتگرد ابھی زندہ ہے جو فائرنگ کر رہا ہے۔میں نے فائرنگ بند کی تو وہ پیچھے بھاگ گئے،اس کے بعد ہمیں کہا گیا کہ دو بندے آگے فائرنگ کرتے جاؤ۔ایک دہشتگرد نے مجھے دیکھ لیا،میں نے اسے دو گولیاں ماریں تو وہ زخمی ہو گیا۔

میں نے اس کے ہاتھ پر گولی ماری جس سے اس کا ہتھیار گر گیا،پھر اس کے سر پر گولی ماری جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔ایک دہشتگرد کو میں نے گولی ماری جس سے وہ زخمی ہو گیا۔جس کے بعد دیگر پولیس اہلکاروں نے اسے ہلاک کیا۔ واضح رہے کہ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جسے ناکام بنا دیا گیا۔ 10 بجے کے قریب 4 دشہت گردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کر دیاتھا،دو دہشت گرد ابتدا میں ہی مارے گئے جب کہ دو دہشت گرد عمارت کے اندر جانے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ دہشت گرد پارکنگ کے ذریعے اندر جانے میں کامیاب ہو گئے۔ بعد ازاں یہ دونوں دہشت گرد بھی مارے گئے۔پولیس اور رینجرز کی بروقت کارروائی سے چاروں دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے۔بتایا گیا ہے کہ دو دہشت گردوں کو پولیس اہلکاروں اور سیکیورٹی گارڈز نے جہنم واصل کیا جبکہ دو دہشت گردوں کو بلندی پر بیٹھے رینجرز کے سنائپرز نے نشانہ بنایا۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دستی بم حملہ اور دہشت گردوں فائرنگ کے نتیجے میں کل 6 افراد زخمی ہو ئے ہیں،جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکورٹی گارڈ اور دو شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔

FOLLOW US