Monday April 29, 2024

عمران خان آیا ہی نوٹس لینے ہے، شور مچاؤ، سڑکوں پر آجاؤ لیکن ۔ شاہ محمود قریشی نے اسمبلی فلور پر کھڑے ہو کر اپوزیشن کی کلاس لگا دی، استعفے کا مطالبہ کرنے والوں کو سانپ سونگھ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بجٹ سیشن کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہاکہ کل ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا عمران خان استعفیٰ دے دیں،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عمران خان تمہارے کہنے پر استعفیٰ دے دیں؟،تم ملک لوٹو عمران خان نوٹس لینا بند کردے؟،عمران خان آیا ہی نوٹس لینے کیلئے
ہے،شور مچالو،سڑکوں پر آجاوَ، ہم نظریے کا سودا نہیں کریں گے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسمبلی فلور پر تقریر کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن سے سوال ہے جب مرادسعید تقریر کرتے ہیں آپ بھاگ کیوں جاتے ہیں؟۔ہم عمران خان اور ان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں،

قوم سن لے عمران خان ایک مقصد کیلئے آئے ہیں،اتحادی جماعتوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،100جتن کرلیے لیکن چٹان کی طرح قائم ہیں،ہم اپنے نظریے کا سودا نہیں کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہ تو کہتے تھے ہم بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے،یہ تو کہتے تھے حکومتی اتحاد میں دراڑیں پڑ چکی ہیں،پہلی بار پیپلزپارٹی والے ن لیگ کو کہہ رہے ہیں معافی مانگ لو۔دوسری جانب سلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کے دوران فواد چودھری کی مداخلت پر برہم ہو گئے ،خواجہ آصف نے کہاکہ یہ شخص مجھے 12 ،13 دن سے تنگ کررہا ہے،خاموش رہیں ورنہ یہاں وہ کہوں گا کہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کااجلاس جاری ہے،لیگی رہنما خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یک دم بڑھا دی گئیں ،تقریرکے دوران فوادچودھری کی مداخلت پر خواجہ آصف برہم ہو گئے ،انہوں نے کہاکہ خاموش رہیں ورنہ یہاں وہ کہوں گا کہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔اس پر فواد چودھری نے کہاکہ آپ کو بھی سیالکوٹ میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ،خواجہ آصف نے کہاکہ یہ شخص مجھے 12 ،13 دن سے تنگ کررہا ہے ۔

FOLLOW US