Saturday May 18, 2024

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، سوشل میڈیا صارفین کی حکومت پر تنقید

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے میں منظوری کے بعد حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جیسے ہی گزشتہ روز وفاقی حکومت سے منظوری دی گئی، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طوفان برپا ہو گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں21 روپے 31 پیسے فی لیٹراضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔
ایک صارف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ مافیا جیت گیا اور حکومت ہار گئی۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اب پیٹرول مہنگا ہو گیا ہے، اس لئے اب ہر پیٹرول پمپ پر ملے گا۔ ایک صارف نے بینر پکڑ پر پیٹرول پمپ پر تصویر کھینچ کر شیئر کی ہے جس پر عمران خان کا پرانا بیان لکھا ہوا ہے۔ شیئر کردہ تصویر میں “سکون صرف قبر میں ہے” واضح طور پر لکھا ہوا پڑھا جا سکتا ہے۔

ایک صارف نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم بالکل ٹھیک ہیں، شرم سے ڈوب مرنے کی خبریں جھوٹی ہیں۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاست کا وہ کھلاڑی ہے جو ہر شاٹ پر وکٹ گنوا دیتا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں21 روپے 31 پیسے فی لیٹراضافہ کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں پٹرولیم کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں21 روپے 31 پیسے فی لیٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 23 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر17 روپے 84 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت101 روپے 46 پیسے فی لیٹرمقرر کردی گئی ہے۔

FOLLOW US